Writers Ky Liye Inaamaat by KoH Novels Urdu

An Important Notification!

آج سے کوہ ناولز اردو کی ویب سائٹ پر ہونے والے رینکنگ کمپیٹیشن میں حصہ لے کے ٹاپ تھری میں آنے ولے تمام راٹیٹرز کو ایک ہزار روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

- OFFICIAL Statement

Rules and Tips:

(1) ناول رائٹر کی طرف سے خود دیا گیا ہو۔ یعنی رائٹر کی مرضی شامل ہونی چاہیے۔
(2) پی ڈی ایف وغیرہ ہماری ویب سائٹ خود بناتی ہے اس لیے اپ نے صرف ناول کا نام بتانا ہے اور پی ڈی ایف ہمارے ایڈیٹرز خود بنا لیں گے۔
(3) ناول کمپلیٹ ہونے کے بعد بھی پی ڈی ایف بنوائی جا سکتی ہے یعنی اپ اپنے پرانے ناول کی بھی رینکنگ کروا سکتے ہیں۔
(4) یہاں رینکنگ سے مراد ناول ٹاپ تھری میں لانا ہے۔
یا پھر کسی سنگل ایپیسوڈ کی بھی پی ڈی ایف بنوا کر اپلوڈ کروا سکتے ہیں۔
(5) ان انعامات یا کمپٹیشن میں حصہ لینے کے لیے اپ کا ہمارا افیشل رائٹر ہونا ضروری نہیں ہے۔
(6) انعامات اور سرٹیفکیٹ صرف ٹاپ تھری رائٹرز کو ہی دیے جائیں گے۔
(7) ابھی یہ کمپٹیشن نیا نیا سٹارٹ ہوا ہے اس لیے اس کا بجٹ ذرا کم ہے۔ اس لیے پہلی پوزیشن والے رائٹر کو ایک ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ۔۔۔دوسری پوزیشن والے رائیٹر کو پانچ سو روپے اور سرٹیفکیٹ اور تیسری پوزیشن والے رائیٹر کو صرف سرٹیفکیٹ دیا جائے گا لیکن جیسے جیسے کمپٹیشن میں زیادہ رائٹر حصہ لیں گے۔ انعامات بڑھا دیے جائیں گے۔ جیسے پہلی پوزیشن کو دو یا تین ہزار۔۔ دوسری پوزیشن کو ایک یا دو ہزار۔۔ اور تیسری پوزیشن کو بھی ایک ہزار انعام دیا جا سکتا ہے۔ 
(8) اپ خود بھی خبر رکھ سکتے ہیں کہ اپ کا ناول اس وقت کون سی پوزیشن پر چل رہا ہے۔ اور یہ کیسے پتہ کرنا ہے اس کے لیے اپ ہم سے رابطہ کریں۔ 
(9) پچھلے کمپٹیشن کے رولز کے مطابق اپ اپنا ایک ناول یا ایپیسوڈ ہر ماہ شامل کروا سکتے تھے لیکن نئی تبدیلیوں کی وجہ سے اپ ایک وہی ناول ہر ماہ شامل نہیں کروا سکتے۔ ہر ماہ اپ کو مختلف ناول یا ایک ناول کی مختلف ایپیسوڈ کروانی ہوں گی ضروری نہیں ہے کہ ایپیسوڈ نمبر وائز ہوں۔
اپنا ناول اسانی سے اور جلدی رینک کروانے کے لیے اپ اپنے ناول کا لنک ہم سے حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے پیج یا گروپ یا جہاں بھی چاہتے ہیں پوسٹ کر پائیں گے جس سے آپکا ناول زیادہ سے زیادہ وزٹ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ وزٹس ہی رینکنگ کہلاتی ہے۔
(10) مقابلے میں حصہ لینے والے رائٹرز کا اگر کوئی پیج یا گروپ ہے تو اسے اس میں کمپٹیشن کے متعلق ایک پوسٹ کرنی ہوگی جس سے اسے فائدہ یہ ہوگا کہ ایک تو رائٹر کو ویوز مل جائیں گے دوسرا مزید لوگ اس میں حصہ لے پائیں گے اور جو رائٹر ناول یہ کمپٹیشن جیت جائے گا اس کے لیے یہ پوسٹ کرنا ضروری ہے۔
(11) ضروری نہیں کہ اپ نے یہ ناول ہماری ویب سائٹ کے لیے ہی لکھنا ہے بلکہ صرف پی ڈی ایف رینک کروانی ہوتی ہے باقی کمپٹیشن کے بعد ناول جہاں مرضی اپلوڈ کریں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

سوال: رینک کیسے کرنا ہے؟
جواب: جو ناول یا ایپیسوڈ زیادہ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جائے گی یعنی جو لنک یا پی ڈی ایف زیادہ سے زیادہ وزٹ کی جائے گی وہ اٹومیٹکلی مزید رینکنگ ہوتی رہے گی۔

Whatsapp: 03256435529
Email: kohentertainment786@gmail.com

4 Comments

  1. All Novels by Sanaya Khan

    ReplyDelete
  2. Shiddat e Muhabbat by Nazia Rajpoot

    ReplyDelete
  3. Parwana e Manzil by Faiza Batool

    ReplyDelete
  4. Faqeer e ishq novel unknown

    ReplyDelete
Previous Novel Next Novel